ملتان(لیڈی رپورٹر) نیشنل یوتھ اسمبلی ملتان ڈویژن کا اجلاس پارلیمانی سیشن کو مرتب کرنے کے حوالے سے ہوا ۔جس کی صدارت منسٹر یوتھ اسمبلی عبدالرحمٰن نے کی۔ اجلاس میں یوتھ منسٹرز محمد فیصل اقبال ، محمد جنید اکرم انصاری ، احمد سعید ودیگر شریک تھے۔ اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ سب سے پہلے ملتان کی ضلعی سطح پر باڈی تشکیل اور مرتب کی جائے گی ۔جس کیلئے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنرسے جلد ملاقات کی جائے گی۔اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ملتان میں نشتر کی طرز پر ہی ایک اور جدید ترین ، وسیع ، با سہولت ہسپتال اور یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔اس حوالے سے متفقہ طور پر قرارداد بھی منظور کی گئی۔علاوہ ازیں ملتان اور قریبی اضلاع کی جامعات میں بھی نیشنل یوتھ اسمبلی کے سیشنز کے آغاز کے لئے بھی لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔