• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان اولڈ ایج ہوم میں فری شوگر میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ملتان( لیڈی رپورٹر) ملتان ا ولڈ ایج ہوم میں گزشتہ روزجیسمین لائنز کلب کے زیر اہتمام بزرگ افرادکیلئے فری شوگر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مو قع پر ملتان جیسمین لائنز کلب کی صدر ساجدہ خلیل نے کہا کہ شوگر ایک خاموش مرض ہے یہ انسان کو خاموشی سے اندر سے کھوکھلا کردیتا ہےا س کی روک تھام کیلئے لوگوں میں شعور آگاہی بہت ضروری ہے۔ملتان ا ولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر بزرگ افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر رفعت اعظم ، عالیہ افضل،عفت سعید، مدثر عرفان،،سبحان نثار، نرگس اشفاق،ہادیہ سہیل،مو جود تھیں ۔جبکہ ماہر امراض ڈاکٹرعرفان احمد پراچہ نے کہا شوگر آنکھوں ، دل ، گردے ، پر جلد ا ثر انداز ہوتا ہے اور پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ افراد شوگر کے مریض ہیں ۔میڈ یکل کیمپ کے موقع پر بزرگ افراد میںفروٹ بھی تقسیم کئےگئے۔
تازہ ترین