• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،مشرف کے بیک وقت دو عہدوں اور کالا باغ ڈیم پر دائردرخواستیں خارج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے بیک وقت دو عہدے (آرمی چیف ،صدر مملکت ) رکھنے کے خلاف دائر درخوا ست کو غیر موثر ہونے کی بناء پر جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے دائر درخواست کو عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دیا ہے ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سوموار کے روز مذکورہ حکم جاری کئے یاد رہے کہ مولوی اقبال حیدر نے کالا باغ ڈیم تعمیرکیلئے درخواست دائر کی تھی جبکہ شاہد اقبال ایڈوکیٹ نے پرویزمشرف کے دو عہدے رکھنے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔  
تازہ ترین