• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کے فیصلے پر از خود نوٹس

نواز،مریم کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کےفیصلےپرازخود نوٹس

نوازشریف،مریم نوازکی عدلیہ مخالف تقاریرپرپابندی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کےفیصلےپر چیف جسٹس پاکستان نےازخود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا جب کہ کیس کی سماعت آج دن ایک بجے کے لئے مقرر کی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے پیمرا کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نےمیاں نواز شریف،انکی صاحبزادی مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کیلئے دائر درخواستوں پر پیمراکو حکم دیا تھا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف درخواستوں کا 15روز کے اندر فیصلہ کرے اور اس دوران اس بات کو سختی سے یقینی بنایا جائے کہ عدلیہ مخالف اور تضحیک آمیز تقاریر سمیت توہین عدالت پر مبنی کوئی بھی مواد نشر نہ ہو۔

تازہ ترین