کبھی کبھی کسی تقریب میں ایسے انوکھے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو نہ صرف اس تقریب کو یادگار بنا دیتے ہیں بلکہ ساری زندگی کے لئے ذہنوں میں محفوظ رہ جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک دلچسپ منظر روس کے فٹ بال گراؤنڈ میں دیکھنے کو ملا جہاں فٹ بال میچ کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک خاص مہمان نے انٹری دے کر تقریب کو چار چاند لگادئیے۔
روس میں ہونے والے دو ٹیموں کے مابین فٹ بال میچ کی افتتاحی تقریب جاری تھی کہ اچانک ایک خانخوار ریچھ اپنے ٹرینر کے ہمراہ فٹ بال گراؤنڈ میں پہنچ گیا جسے دیکھ کر شائقین خوب زدہ تو نظر آئے لیکن جیسے ہی اس ریچھ نے مختلف کرتب دکھا کر تالیاں بجانی شروع کیں توگراؤنڈ میں موجود لوگ نا صرف خوش ہوئے بلکہ یہ مناظر اپنے کیمرے میں محفو ظ کرتے نظر آئے۔