• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے بچوں کو بلانا ہے تو پہلے مشرف کو پیش کریں،کیپٹن صفدر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار، خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ دنیا کو پتہ چل گیا یہاں برائے نام جمہوریت رکھی جاتی ہے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ راستہ اس طرف نکل رہا ہے اختیارات کوکنٹرول کیاجائے، نوازشریف ان کی بیٹی اور داماد حاضرہیں، بچوں کو بلانا ہے تو پہلے پرویز مشرف کو پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ووٹ کے ذریعے جوبن جائے وہ بن جاتاہے، واجدضیا آج کل ڈرے ہوئے ہیں ،کیاہوگاکدھرجائوں گا۔
تازہ ترین