• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور، تا حیات نا اہل کرنے کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن کے ایک گروپ کی احتجاجی ریلی

قصور (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی نا اہلی کی مدت کے تعین کے حوالے سے کیس کے فیصلے کے بعد جس میں میاں نواز شریف سمیت تمام 62 ایف ون کے تحت نااہل ہونے والے ارکان پارلیمنٹ کو تا حیات نا اہل کرنے کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن کے ایک گروپ نے میاں وسیم اختر شیخ ایم این اے قصور کے ڈیرہ سے احتجاجی ریلی نکالی ریلی جس میں ایم پی اے نعیم صفدر انصاری ، چیئر مین بلدیہ قصور حاجی ایاز احمد خان، وائس چیئر مین چوہدری احمد لطیف ایڈووکیٹ ، چیئر مین بیت المال ضلع قصور ناصر محمود خاں ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمد خاں، میاں سعد وسیم شیخ سمیت انکے کارندوںاور مسلم لیگی کونسلرز نے شرکت کی ریلی کے شرکا ء نے میاں محمد نواز شریف کے حق میں جبکہ تا حیات نااہل کرنے فیصلے کرنے والے معزز ججز کے خلاف نعرے بازی کی اورریلی کشمیر چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی جہاں پر راستوں کو ٹائر جلا کر بند کر دیاگیا ۔ یاد رہے کہ اس ریلی میں کسی مقامی کاروباری شخص یا دوکانداروں نے بالکل حصہ نہ لیا۔
تازہ ترین