• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لیژر لیگس کارپوریٹ فٹ بال: ایاز کی شاندار ہیٹ ٹرک

 ایاز کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت لیژر لیگس فٹ بال ٹیم نے لیژر لیگس کارپوریٹ فٹ بال لیگ میں کوکا کولا کو5۔0 کی شکست دیدی۔

ایاز نے تین گول اسکور کئے جبکہ دراز گروپ نے پی ایس او کو 4-1 سے زیر کیا۔

ایونٹ میں 8 ٹیمیں ونڈرورکس، درازگروپ، ہنڈائی لبریکنٹس، کوکا کولا، کراچی یونائیٹڈ، پی ایس او، لیثررلیگس اور حلال فوڈزکی ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں۔

فائنل رائؤنڈ کے میچز 21اپریل کو مکمل ہوجائیں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل 22اپریل کو کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم، کلفٹن پر کھیلے جائیں گے۔

ہر ٹیم گروپ میں7,7میچز کھیلے گی۔ ٹاپ 4ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ لیگ کی دوسرے ہفتے کی سب سے بڑی فتح میزبان لیژرلیگس کو ملی جب اس نے کوکاکولا کو 5-0کی یکطرفہ شکست دی۔ ایاز تین گولز کے ساتھ مین آف دی میچ رہے۔

لیژر لیگس کارپوریٹ فٹ بال: ایاز کی شاندار ہیٹ ٹرک

دوسرے میچ میں دراز گروپ نے پی ایس او کے خلاف 4-1کی کامیابی حاصل کی۔ حمزہ نے2 گول کئے۔ دیگر میچوں میں حلال فوڈز نے ونڈرز ورکس کو 2-0 سے ہرایا۔ ہنڈائی لبریکنٹس اور کوکاکولا کے مابین 1-1کی برابری پر ختم ہوا۔ دراز گروپ کو کراچی یونائیٹڈ کے ہاتھوں 2-1 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ابتدا میں ایونٹ کو اولمپیئن افتخار سید اکیڈمی پر منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی بناء پر اسے کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن منتقل کردیا گیا جہاں بقیہ تمام میچز کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین