کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیژر لیگس فٹ بال ٹیم نے لیثرر لیگس کارپوریٹ فٹ بال لیگ میں کوکا کولا کو 5-0 کی شکست دیدی۔ ایاز نے تین گول اسکور کئے جبکہ دراز گروپ نے پی ایس او کو 4-1 سے زیر کیا۔ ایونٹ میں 8ٹیمیں ونڈرورکس، درازگروپ، ہنڈائی لبریکنٹس، کوکا کولا، کراچی یونائیٹڈ، پی ایس او، لیثررلیگس اور حلال فوڈزکی ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں۔