• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن انتخاب میں کراچی کے دو ڈسٹرکٹ نظر انداز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف کے اگلی مدت کے لیے انتخابات کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا، کراچی کے ساتھ ایک مرتبہ پھر نا انصافی کا سلوک روا رکھا گیا ہے، کراچی ریجن کے چھ اضلاع میں سے چار کو ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ اور کورنگی کو نظر انداز کردیا گیا۔ کے ایچ اے کو مکمل حق رائے دہی سے محروم کرنے پر ہاکی کے حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے، پی ایچ ایف کی جانب سے ہاکی کلبز کی اسکروٹنی کے لیے 21 اپریل سے شروع ہونے والے انٹر کلب ٹورنامنٹ کےموقع پر کراچی کے صرف چار ڈسرکٹ ظاہر کیے گئے ہیں۔ ان میں سینٹرل، سائوتھ،ایسٹ اور ملیر شامل ہیں۔رابطے پر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رمضان جما لی نے موقف اختیار کیا کہ پی ایچ ایف کے آئین میںچار ہی اضلاع ظاہر کیے گئے ہیں اگر اس حوالے سے کے ایچ اے سے تحفظات ہیں تو ان کو انتخابات کے بعد دور کیا جاسکے گا۔ دوسری جانب کے ایچ اے کے سنیئر نائب صدر ڈاکٹر سید عبدالماجد نے کہا ہے کہ یہ سراسر کراچی کےساتھ زیادتی ہے۔
تازہ ترین