• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شیشے کے پل پردلچسپ ہوکیولس مقابلہ

یوں تو دنیا بھر میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم چین میں شیشے کے خطرناک پُل پر طاقت کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں ماہر کھلاڑیوں نے خوب زورآزمائی کی۔


چین کے صوبے ہونان کے شہریوییانگ میں قائم’ 147Brave Men's Bridge148‘نامی شیشے کے پُل پر ہرکیولس مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں چین سمیت روس اور یوکرین سے تعلق رکھنے والے 6فولادی افراد نے حصہ لیا ۔

شیشے کے پل پردلچسپ ہوکیولس مقابلہ

مقابلے میں شرکت کرنے والوں نے 180میٹر بلند ی پر بنے 3سو میٹر طویل شیشے کے پُل پر سے 200 کلو وزنی دیوہیکل ٹائر گزارنے کی بھرپور کوشش کی۔

شیشے کے پل پردلچسپ ہوکیولس مقابلہ

منفرد نوعیت کے اس مقابلے میں جہاں کچھ کھلاڑیوں کے لیے بھاری بھرکم ٹائر اُٹھانا امتحان بن گیا وہیں چین کے فولادی شخص نے اپنی طاقت کا شاندار مظاہرہ کر کے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین