• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان کا لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ

چیف جسٹس پاکستان کا لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی لیڈی ریڈنگ اسپتال آمد کے موقع پر شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے، لوگوں کا کہنا تھا کہ کہیں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی، مریضوں نے چیف جسٹس سے کہا کہ اسپتال میں بستر کم ہیں اور ڈاکٹر توجہ نہیں دیتے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی لیڈی ریڈنگ اسپتال آمد پراسپتال انتظامیہ اور طبی عملےنے چیف جسٹس کا استقبال کیا جبکہ سیکورٹی ہائی الرٹ رہی ۔

اس موقع پر آئی جی پی خیبر پختون خوا صلاح الدین اور محکمہ صحت حکام بھی اسپتال پہنچے جہاں شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے اور کہا کہ تبدیلی کہیں بھی نہیں آئی اور انھیں چیف جسٹس سے بڑی توقعات ہیں۔

چیف جسٹس نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، اس دوران مریضوں نے بتایا کہ اسپتال میں بستر کم ہیں اور ڈاکٹرز توجہ نہیں دیتے۔

چیف جسٹس کی ایل آر ایچ آمد پر ادویہ فروشوں نے چیف جسٹس کو درخواست دی اور کہا کہ آسامائی گیٹ کے سامنے اسپتال گیٹ کی بندش سے ان کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے، اس لئے بند کیا جانے والااسپتال کا گیٹ کھلوایا جائے۔


تازہ ترین