• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب،الیکشن کمیشن سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)نیب نے الیکشن کمیشن سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن مشرف کے 2013 میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ دیگا، اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کیلئے مشرف کے کاغذات نامزدگی درکار ہیں،قومی احتساب بیورو (نیب) نے الیکشن کمیشن سے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب کرلیا، الیکشن کمیشن نے نیب کو پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ دینے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن جلد ہی پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ نیب کو بھجوا دے گا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پرویز مشرف کے 2013 میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ دے گا، نیب کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کے لیے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی درکار ہیں۔واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابا ت میں ریٹرننگ آفیسر قصور نے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے پر مسترد کردیے تھے۔
تازہ ترین