ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن سے گزرنے والی ٹرینیں دوسرے روز بھی بروقت روانہ کی گئیں، جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدورفت کی شرح سوفیصد رہی، اس کارکردگی پر ہیڈ کوارٹر نے ڈی ٹی او طاہر مسعود مروت اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔