• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ظلم و ستم کی تصویر تھا، آج امن کا گہوارہ ہے، احسن اقبال

پہلےکراچی ظلم و ستم کی تصویر تھا، آج امن کا گہوارہ ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شرح نمو 3 اعشاریہ 6 فیصد سے بڑھ کر 5 اعشاریہ 8 فیصد ہو چکی ہے ، 2013 میں شہر کراچی ظلم و ستم کی تصویر بنا ہوا تھا مگر آج کا کراچی امن کا گہوارہ ہے۔

اسلام آباد میں پیداواریت ، معیار اور جدت کے عنوان سے منعقد ایک روزہ سیمینار سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی محاذ پر ہمیشہ سے چیلنجز کا سامنا رہا ،2013 میں شرح نمو 3 اعشاریہ 6 فیصد پر رکی ہوئی تھی،گزشتہ پانچ سال کے دوران ترجیحات کے بہتر تعین اور معیشت کی درست سمت کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی شرح نمو 2013 کے 3 اعشاریہ 6 فیصد کے مقابلے میں 5 اعشاریہ 8 فیصد ہو چکی ہے ،معیشت کے استحکام اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نا گزیز ہے ،2018-19 کے لئے اعلی تعلیم کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تجویز کردہ 35 ارب کے بجٹ کو بڑھا کر 45 ارب روپے کر دیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو 2025 تک 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں،آج سی پیک کے ابتدائی مرحلے پر توانائی اور انفراسٹرکچر کے اہم منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین