• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی انٹراسٹی فٹ بال چیمپئن شپ کا ہفتے سے آغاز

ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیثرر لیگس کی 16ویں چیمپئن اور رنر اپ ٹیموں کے درمیان کراچی انٹراسٹی فٹبال چمپئن شپ ہفتے سے انصار یونین گراؤنڈ کورنگی میں شروع ہوگی۔

ڈی ایچ اے، سکسٹین اسٹار، زم زمہ، کراچی یونائیٹڈ، کالونی اسپورٹس، کے ایم سی اسٹیڈیم اور افتخار سید گرائؤنڈ گلشن پر ہونے والے لیژرلیگس سیزن ون اورٹو کی چمپئن او رنر اپ ٹیموں اور لیثرر لیگس (کے وائی آئی) کی چمپئن ٹیموں کے انٹر سٹی چمپئن شپ کے مابین مقابلوں کے بعد کراچی چیمپئن سامنے آئے گی جو لیژر لیگس نیشنل چیمپئن شپ میں کراچی کی نمائندگی کرے گی۔

جن ٹیموں نے انٹرسٹی ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا ہے ان میں ریڈ ڈیولز، ٹارگیرین یونائیٹڈ، فینکس ایف سی، دی وائی کنگز، جوگا بونیٹو، اقرایونیورسٹی، سندھ مدرستہ الاسلام، آؤٹ کاسٹ، انٹر یونائیٹڈ، ڈیرڈیولز، کے ڈی اے ایف سی، ہزارہ یونائیٹڈ، سکسٹین اسٹار اور خیبر مسلم شامل ہیں۔

ایونٹ کی فاتح آئندہ ماہ قومی چمپئن شپ میں کراچی کی نمائندگی کی حقدار بنے گی۔

نیشنل چمپئن شپ کی فاتح 5اکتوبر 2018کو پرتگال میں ہونے والے لیثرر لیگس ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

تازہ ترین