• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا 50 سال سے قبضہ کی گئی اراضی بیوہ کو واپس دلانے کا حکم

پشاور(این این آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے 50 سال سے قبضہ کی گئی اراضی بیوہ کو واپس دلانے کا حکم جاری کردیا۔ جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پشاور سپریم کورٹ رجسٹری میں جائیداد اور حق مہر کے حوالے سے کیس سماعت کرتے ہوئے50 سال سے قبضہ کی گئی اراضی بیوہ کو دینے کا حکم جاری کردیا اور سیشن جج پشاور کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیکر اراضی کا قبضہ بیوہ کو دینے کا حکم دیا ہے۔پشاور سے تعلق رکھنے والی بیوہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو درخواست دی کہ 50 سال ہونے کو ہیں تاہم میرے سسرالی حق مہر کی ادائیگی نہیں کررہے۔
تازہ ترین