اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت4 سیاسی رہنمائوں کی جانب سے عدلیہ کی توہین پر مبنی بیانات دینے کے خلاف دائر کی گئی درخواستیں سماعت کے لیے مقررکردی ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ جمعرات کے روز درخواستوں کی سماعت کرے گا۔