• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (آئی این پی) سانحہ بھوجا ایئرلائن کو6 سال مکمل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کے دوسرے بڑے فضائی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد منظرعام پر لائی گئی جس میں خراب موسم کے دوران کاک پٹ کریو کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق فیصلے نہ کرنے کے نتیجے میں ذمے دار قرار دیا گیا۔ طیارہ آبادی پر گرنے کے باوجود زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 20اپریل 2012 کونجی فضائی کمپنی بھوجا ایئر کا کراچی سے اسلام آباد جانے والا مسافر طیارہ خراب موسم کے باعث راولپنڈی میں حسین آباد گاؤں کے قریب گرکر تباہ ہوگیاتھا جس میں 129 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 57 خواتین، 55مرد اور11بچے شامل تھے۔
تازہ ترین