• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بچت کی مختلف اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا امکان

قومی بچت کی مختلف اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیوائوں کے لئے خوشخبری، مختلف بچت اسکیموں کی شرح منافع میں 14 ماہ کے بعد 0.30 فیصد سے 0.75 فیصد اضافے کا امکان ہے، کئی ماہ کے بعد حکومت نے بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کا ارادہ کر ہی لیا۔ خصوصا ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیواوں کے لئے خوشخبری ہے کہ حکومت 14 ماہ کے بعد نیشنل سیونگ اسکیموں کے منافع جات کی شرح بڑھانے سے متعلق تیاریوں میں مصروف ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت مختلف اسکیموں کی شرح منافع میں 14 ماہ کے بعد 0.30 فیصد سے 0.75 فیصد اضافہ متوقع ہے، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ طویل مدتی بانڈز کی شرح بڑھ جانے سے بچت اسکیم کے ریٹ میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، جس کا باقاعدہ اعلان 30 اپریل کو متوقع ہے۔اس وقت پینشنرز اور بہبود سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 9.36 فیصد، اسپیشل سیونگ اسکیم کا شرح منافع 6.03 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 6.54 فیصد ہے۔

تازہ ترین