کراچی (جنگ نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی (ڈمی) نے کہا ہے کہ ہم عوام کو نیا پاکستان اور ”نیا لیڈر“ دینے والے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ جیل کے مچھر اور پتلی دال ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ میں کسی کے معافی نامے پر دستخط نہیں کروں گا۔ آج صرف دیوانہ خوش ہے یا وہ جسے پی ٹی آئی خوشی دے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں گفتگو کے دوران کیا۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو میں ”عوام کےلئے بڑی خوشخبری“ بھی بتائی جائے گی۔ اس کے علاوہ جن موضوعات پر گفتگو ہوگی اُن میں ”نااہل کیلئے فرش راہ، ووٹ بیچنے والوں کیلئے راستہ جدا، ووٹ بیچا جرم کیااور ہمیں نہ بتانے کا دکھ بھی تو ہے“ شامل ہیں۔ ناظرین دلفریب نغمے ”سو بار جنم لیں گے سو بار فنا ہوں گے“ سے بھی محظوظ ہوں گے۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں ”خبرناک“ کا دلچسپ شو اتوار کی شب 11 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائے گا۔