لاہور(جنگ نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہےکہ چیئرمین سینیٹ کےالیکشن میں تحریک انصاف نے کہاکہ اوپر سے حکم ملا ہے کہ چیئرمین کیلئے سنجرانی کو ووٹ دینا ہے ، اب یہ نہیں معلوم کہ یہ عرش معلیٰ سے حکم آیا تھایا کہیں اور سے، جس طرح بکنے والے مجرم ہیں اسی طرح خریدنےوالے بھی مجرم ہیںدوسری جانب سراج الحق کے بیان پر رد عمل میں ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہاکہ سراج الحق ن لیگ کے اتحادی ہیں، اس لئے ان کے لہجے میں ن لیگ بول رہی ہے، ان کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔صباح نیوز کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا فون آیاکہ بلوچستان سے نامزد امیدوارکو ووٹ دینا ہے، میں نے سوال کیا کہ یہ امیدوار کون ہے؟تو انہوں نے کہاکہ ابھی مجھے بھی معلوم نہیں ہے۔ دوسری جانب سراج الحق کے بیان پر رد عمل میں ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہاکہ سراج الحق ن لیگ کے اتحادی ہیں، اس لئے ان کے لہجے میں ن لیگ بول رہی ہے، ان کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔