• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں30ارب روپے کا پہلا لگژری گولف کمیونٹی پراجیکٹ بنے گا

لندن(مرتضی علی شاہ) سرکاری چینی کنسٹرکشن کمپنی چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ گوادر میں پہلا لگژری گولف کمیونٹی تعمیر کرنے کیلئے پاکستانی کمپنی امپائر پراپرٹیز کے ساتھ اسکا معاہدہ ہوگیا ہے۔ امپائر پراپرٹیز پاکستانی رجسٹرڈ کمپنی ہے۔ چینی کمپنیسی سی ای سی سی نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں۔ 265ملین ڈالر (تقریباً 30؍ ارب پاکستانی روپے ) کا لگژری گولف کمیونٹی گوادر کی ترقی کیلئے سنگ میل ہوگا۔ اس حوالے سے مشترکہ پریس ریلیز جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پراجیکٹ مستقبل کے پورٹ سٹی میں پریمئر ریذیڈنشل اینڈ لائف اسٹائل منزل ثابت ہوگا۔ سی سی ای سی سی (پاکستان) کے منیجنگ ڈائریکٹر وانگ لی نے کہاکہ ہم انٹرنیشنل مثلاً سی پی آئی سی کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ چائنہ پاک گولف اسٹیٹ نا صرف گوادر کے بلکہ پاکستان کیلئے بھی گرائونڈ بریکنگ ڈیولپمنٹ ہوگی اور ہمارے لئے اس پراجیکٹ کا ایک اعزاز ہے سی سی ای سی سی 39 برسوں کا تجربہ رکھنے والی سرکردہ بین الاقوامی کمپنی ہے جو 40 سے زائد ملکوں میں ہائی کوالٹی پراجیکٹ جو سول انجینئرنگ ڈیزائن کنسلٹنس سے رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ تک پھیلے ہیں میں کام کررہی ہے، پاک گولف اسٹیٹ پاکستان میں ماسٹر کوالٹی ڈیولپمنٹ کیلئے نئے اسٹینڈرڈ قائم کریگی۔ امپائر پراپرٹیز پاکستان کے سی ای او افضل شاہ نے کہا کہ یہ پراجیکٹ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کا نیا سٹینڈرڈ قائم کریگا اور اس بڑے وژن کیلئے کام کرنے کے سلسلے میں سی سی ای سی سی سے اچھی کوئی اور کمپنی نہیں ہوسکتی ہیں وانگ لی اور انکی ٹیم کو گرمجوشی کے ساتھ خوش آمدید کہتا ہوں ہم پاکستان رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کا فیبرک تبدیل کردینگے اور مارکیٹ میں شفافیت اور ساکھ کا نیا بینچ مارک قائم کرینگے۔ ہم مارکیٹ کو انٹرنیشنل مارکیٹس کے مساوی معیار پر لائینگے۔ جسکے نتیجے میں انٹرنیشنل انویسٹمنٹ متعارف ہوگی جسکے ذریعے ملک کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں انقلاب برپا ہوگا اور پاکستانیوں کو وہ کوالٹی لائف ملے گی جس کے وہ مستحق ہیں۔
تازہ ترین