• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی ہائیکورٹ کا لشکر طیبہ کے کارکن ابو جندال کو سفری دستاویزات فراہم کرنے کا حکم

ممبئی(کے پی آئی ) ممبئی ہائیکورٹ نے لشکر طیبہ کے ایک کارکن زبیع الدین انصاری عرف ابو جندال کے خلاف دہلی پولیس کی طرف سے تحت کی ایک عدالت کے حکم کے بعد 26/11 ممبئی دہشت گرد حملے کے مقدمہ کی سماعت پر حکم التواء جاری کردیا۔ عدالت نے ابو جندال کو سفری دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے اس ماہ کے اوائل میں ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے دستاویزات پر مراعات کا دعویٰ کیا تھا اور عدالت سے درخواست کی تھی کہ تحت کی عدالت کے حکم کو کالعدم کردیا جائے۔ جسٹس نتن سامبرے نے مقدمہ کی آئندہ سماعت 11 جون کو مقرر کی ہے۔ لیکن اْس وقت تک جندال کے خلاف سماعت پر حکم التواء بھی جاری کیا۔
تازہ ترین