• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3ماہ میں 93 بچیوں سے زیادتی ،4کوبعد میں قتل کردیاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر سے) رواں سال کے پہلے تین ماہ میں93 بچیوں کے ساتھ زیادتی جبکہ چار کو زیادتی کے بعد قتل، 203 بچوں کے ساتھ زیادتی اورچاربچوں کو زیادتی کے بعدقتل کیا گیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہورسمیت صوبے بھر میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کی ایف آئی آرزر جسٹرڈہوئیں۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ روزانہ صوبے بھرمیں چار بچے اور بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔اعداد شمار کو دیکھا جائے تو بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے واقعات میں ضلع لاہور سرفہرست رہا۔ جہاں پینتالیس واقعات رجسٹرڈ ہوئےجبکہ دیگر ڈویثرن میں ہونے والے واقعات کی تعداد اس طرح ہے،شیخوپورہ ریجن میں تیس، گوجرانوالہ ریجن میں 63، راولپنڈی ریجن میں انتیس، سرگودھا ریجن میں آٹھ، فیصل آباد میں 32، ملتان ریجن میں اٹھائیس واقعات رپورٹ ہوئے۔دوسری جانب ساہیوال ریجن میں بچوں سے زیادتی کے انیس واقعات رپورٹ ہوئے۔ جبکہ ڈیرہ غازی ریجن میں تیس اور بہاولپورریجن میں بیس واقعات رونما ہوئے۔
تازہ ترین