• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارتی طیارے کی دوران پرواز کھڑکی ٹوٹ گئی

ایئر انڈیا کے طیارے میں دوران پرواز ہوا کے دباؤ سے کھڑکی ٹوٹنے کے باعث 3 مسافر زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایئر انڈیا کا طیارہ بوئنگ 787 امرتسر سے دہلی آ رہا تھا کہ دوران پرواز ہوا کے شدید دباؤ کے باعث جہاز کی کھڑکی کا ونڈو پینل اندر گر گیا جس سے وہاں بیٹھی مسافر خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔


ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد تقریباً 15 منٹ بعد تک جہاز میں سوار مسافروں میں خوف کا ماحول رہا۔

ایئر انڈیا ذرائع کے مطابق حادثے کی انکوائری کے لیے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین