• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلین پاکستان کیلئے لیڈر کا کلین ہونا ضروری ہے، سراج الحق

کلین پاکستان کیلئے لیڈر کا کلین ہونا ضروری ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کلین پاکستان کے لئے لیڈر کا کلین ہونا بھی ضروری ہے، اگر جماعتیں بدعنوان لوگوں کو ٹکٹ دیں گی تو نظام کیسے ٹھیک ہوگا۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عام انتخابات بھی سینیٹ کی طرح ہوئے تو یہ فضول ایکسر سائز ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بکنے پر ایک پارٹی لیڈر کی طرف سے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے، اس کارروائی کے بعد الیکشن کمیشن سینیٹرز سے بیان حلفی لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار مایوس عوام کے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں، ان کے دوروں اور عوامی مسائل میں دلچسپی لینے پر ان کے مشکور ہیں۔

تازہ ترین