• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا ہربل ادویہ کی طرف آرہی ہے ،ڈاکٹر ضابطہ خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل کونسل فار طب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا ہے کہ طب مغربی طب قدیم ہے ہم ا وریجنل ہیںاس لیے الٹرنیٹو میڈیسن ہم نہیں ایلوپیتھک میڈیسن ہے آج دنیا ہربل ادویہ کی طرف آرہی ہے لیکن ہم جو ہربل ادویہ کے بانی اور داعی ہیں ٗ ایک جگہ جامد ہوکر کھڑے ہوگئے ہیں اور آگے نہیں بڑھ رہے ہیں اب بھی وقت ہے کہ ہم مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں تو اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں- وہ بطور مہمان خصوصی پیر کو ہمدرد یونی ورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد کی زیر صدارت " عصر حاضر میں طب یونانی کے لیے مسائل اور وسائل " کے موضوع پر دوروزہ سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے بیت الحکمہ آڈیٹوریم ٗ مدینۃ الحکمہ کراچی میں خطاب کررہے تھے-انہوں نے مزید کہا کہ طب یونانی کے لیے جو شہید حکیم محمد سعید نے کام کیا ہم اس کا عشر عشیر بھی نہیں کرسکتے - بہرحال ان کے خواب کی تکمیل کے لیے سعدیہ راشد اورہمدرد لیبارٹریز(وقف)کے جواں سال مینجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او اسامہ قریشی اور ہم سب کام کررہے ہیںاور کرتے رہیں گے -انہوں نے طب یونانی کے طلبہ سے کہا کہ وہ کالجز میں وہ اپنی حاضری بڑھائیں جو بہت کم رہتی ہے ریسرچ پر زور دیں اور اختراعات اور خوب محنت کریں ہمارا مقابلہ جن لوگوں سے ہے وہ تمام تر وسائل اور طاقت رکھتے ہیں ٗ ہمیں ماڈرن ورلڈ کا سامناہے جو حیران کُن ایجادات و اختراعات کررہے ہیں کہ ان کی ایجادات کی بدولت اندھے دیکھ سکیں گے اور بہرے سن سکیں گے -ایسے ربو ٹس بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ فوج کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ٗ مہلک بیماریوں کو ابتدا ہی میں جسم سے نکال دیا جائے گا ٗ دوائیاں کھانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور ٹماٹر آلو وغیرہ کھاکر ٹھیک ہوجائیں گے کیونکہ ایسی سبزیاں اگائی جارہی ہیں جو غذا بھی ہوں گی اور دوا بھی ٗگوشت خورجانور بیمار ہوتے ہیں تو سبزیاں کھاتے ہیں اور ٹھیک ہوجاتے ہیںاسی اصول پر سبزیاں اگائی جاتی ہیں -
تازہ ترین