• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا نے 30 ویں بار اسپینش کپ جیت لیا، فائنل میں سو یلا کو 0-5 سے شکست

میڈرڈ(اے ایف پی) بارسلونا نے سویلا کو 0-5 سے آئوٹ کلاس کرکے کوپاڈیل رے (اسپینش کپ) ٹرافی لگاتار چوتھی بار قبضے میں کرلی، مجموعی طورپر یہ ان کی ایونٹ میں 30 ویں فائنل فتح ہے۔ آندریس نیسٹا نے آخری اسپینش فائنل میں ایک گول بنایا جبکہ اختتام پروہ آبدیدہ بھی ہوگئے، السیٹا سیزن کے اختتام پر چینی فٹبال لیگ میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فاتح الیون کیلئے یورو گوئن اسٹرائیکر لوئس سوار ریزے نے 2بار گیند کو جال کی راہ دکھائی جبکہ ایک گول ارجنٹائنی سٹار لیول میسی کے نام بھی رہا، فلپ کو نیٹو نے پنالٹی گول میں تبدیل کرکے ٹیم کا پانچواں گول اسکور کیا، بارسلونا سے قبل لگاتار چار بار ایونٹ کا فائنل جیتنے کا کارنامہ 1900 کے اوائل میں ایتھلیٹک بلبائو نے انجام دیا تھا۔
تازہ ترین