• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈریشن کپ ٹینس، امریکہ نے فائنل میں جگہ بنالی

اسٹٹ گارٹ(نیوز ڈیسک) جمہوریہ چیک اور امریکہ نے فیڈریشن کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی فیصلہ کن میچز 10 اور11نومبر کو شیڈول ہیں، اتوار کو مکمل ہونے والے سیمی فائنلز میں دفاعی چیمپئن امریکہ نے میزبان فرانس 1-3سے ٹھکانے لگادیا جبکہ جمہوریہ چیک نے جرمنی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ن کی جیت کا اسکور 1-4رہا، تفصیلات کے مطابق جمہوریہ چیک نے جرمنی کو 1-4 سے شکست دیکر فیڈریشن کپ ٹینس کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، ابتدائی ٹیم دونوں سنگلز جیت کر پہلے ہی پوزیشن مضبوط کرچکی تھی۔ اتوار کو پہلے بورس سنگلز میں جرمنی کی جولیا گوریجس نے جمہوریہ چیک کی کیرو لینا سپلسکو وا کو 4-6اور 2-6 سے مات دیکر ٹائی کا اسکور 1-2کیا تاہم دوسرے ریورس سنگلز میں پیٹرا کیونوانے جرمن حریف ایتجلیک کیربر کو مات دیکر جمہوریہ چیک کو 1-3سے فیصلہ کن برتری دلوادی ان کی جیت کا اسکور 2-6 اور 2-6رہا، ابتائی دن پیٹرا کیو نو اور کیرولینا ماسکو والے فتوحات ملی تھی۔ دوبار کی ومبلڈن چیمپئن کیلوٹوا نے جوالیا گوریجس کیخلاف 3-6اور 2-6سے کامیابی پالی، کیرو لینا کاسکووا نے سابق عالمی نمبر ون ایجنلیک کیربر پر 5-7اور 3-6 سے غلبہ پالیا۔ ڈبلز میں جرمن جوڑی جولیا گوریجس اور ڈینالینا گرونفیلڈ نے بار بور اسٹرئیکو واور کیٹرینا سینا کوا کیخلاف 6-7کے اسکور ہتھیار ڈال دیئے۔ وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں۔ دوسری جانب دفاعی چیمپئن امریکہ نے فرانس پر 1-3سے غلبہ پاکر فائنل میں قدم رکھ دیئے اتوار کو پہلے ریوس سنگلز میں یو ایس اوپن چیمپئن سلون اسٹیفنز کو کرسٹینا میلڈ نیواک کو 2-6اور 0-6سے ہراکر امریکی برتری 1-2 کردی دوسرے ریورس سنگلز میں امریکی پلیئر میڈیسن کیز نے فرنچ حریف پائولین پار مینا ئز کو 6-7-4-7اور4-6 سے قابو کرلیا اس سے قبل ابتدائی سنگلز میں امریکی کی سلون اسٹیفنز نے میزبان فرنچ حریف پائولین پار مینٹائر کو 6-7-3-7 اور6-7سے قابو کیا جبکہ فرنچ پلیئر کرسٹینا میلڈ نیورک نے مہمان کھلاڑی کو کووینڈی ویگ کو دلچسپ مقابلے میں شکست دیکر مہمان ٹیم کی برتری ختم کی، ان کی جیت کا اسکور 6-1-3-اور2-6 رہا۔
تازہ ترین