• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ ٹو کرکٹ : کراچی بلیوز اور ملتان فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بلیوز اور ملتان کی ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گریڈ ٹو کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی بلیوز نے ایبٹ آباد کو دس وکٹ سے شکست دے دی۔ ملتان نےحیدرآباد کے خلاف سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ حیدرآباد کی ٹیم دوسری اننگز میں 172 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ملتان نے عمران رفیق کے54 رنزکی بدولت ہدف سات وکٹ پر پورا کر لیا۔ ایبٹ آباد کی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں 163 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ کراچی نے جیت کے لئے درکار 32 رنز بغیر کسی نقصان کے بنالئے۔
تازہ ترین