• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں، مصطفیٰ کمال

چیف جسٹس کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے کہاکہ وفاقی اور سندھ حکومت کراچی میں بجلی بحران کو حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ‘چیف جسٹس صاحب کراچی کی عوام آپ کی جانب دیکھ رہی ہے‘ کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لیں‘ چیف جسٹس صاحب کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں کو لوٹ رہی ہے چیف جسٹس صاحب کے الیکٹرک کی بے ضابطگیوں کا فوری نوٹس لیں‘ چیف جسٹس صاحب کراچی کے شہریوں پر رحم کریں‘ کے الیکٹرک کی اجاراداری ختم کریں۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کہنے والوں سے کہتا ہوں ووٹ کاغذ کا ٹکڑا ہے ووٹ کے بجائے ووٹر کو عزت دو‘کراچی کے بچوں کو بجلی پانی نہیں ملے گا تو حکمران سکون سے حکومت نہیں کرسکیں گے‘ہمیں اپنے مسائل حل کروانے کے لئے شہدا قبرستان آباد کرنے کی ضرورت نہیں‘ہماری بات جو کل لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی تھی آج سمجھ آرہی ہے ایک ہوکررہیں گے تو ہی مسائل کا حل نکل سکتا ہے ‘وزیر اعلی عوامی مسائل پر صرف دو خط لکھ کر جان نہ چھڑائیں بلکہ اپنے ٹیلی فون استعمال کریں‘ لوگ کہتے ہے کہ الیکشن قریب ہے اس لئے یہ سب ہو رہا ہے مجھے مائیں بہنوں کو سڑکوں پرنکالنے کا شوق نہیں ہے‘انہوں نے کہاکہ ہماری کے الیکٹرک سے کوئی دشمنی نہیں بلکہ ہم ان کو دوست سمجھتے ہیں ۔

تازہ ترین