• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ بیت المقدس میں متنازع امریکی سفارت خانے کے افتتاح کی تیاریاں

مقبوضہ بیت المقدس میں متنازع امریکی سفارت خانے کے افتتاح کی تیاریاں

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) امریکا کی جانب سے بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تیاریاں جاری ہیں، تاحال یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا ٹرمپ افتتاح تقریب میں شرکت کریں گی یا نہیں لیکن امریکی محکمہ خزانہ کی سربراہی میں وفد ٹرمپ کے داماد کے ساتھ متنازع سفارت خانے کا افتتاح کریں گے ۔تقریباً250 کے قریب افراد افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے جن میں اسرائیلی حمایت یافتہ چالیس امریکی قانون دان بھی ہیں ۔ اسرائیل کی جانب سے تقریب کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ امریکا کی طرح دیگر ممالک بھی بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کھولیں ۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر میں القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔القدس کی حیثیت 1967سے عالمی سطح پر مقبوضہ علاقے کی ہے۔

تازہ ترین