• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن انجینئرڈ تھا ، کرپشن کے خلاف جہاد کرینگے، سراج الحق

چارسدہ(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن انجینئرڈ تھا ، کرپشن کے خلاف جہاد کرینگے، پیسہ کی بنیاد پر سینیٹرز بننے والوں سے پوچھ گچھ کی جائے، قوم پر معاشی اور سیاسی دہشت گرد مسلط ہیں،سینٹ کے تقدس کو بحال کرنے کے لیے پیسہ کی بنیاد پر بننے والے سینیٹرز سے الیکشن کمیشن نیب اورچیف جسٹس پوچھ گچھ کریں ، سینٹ و چیئرمین سینٹ کا انتخاب پولیٹکل انجینئرڈ تھا ،ممبر ومحراب سے کرپشن کے خلاف جہاد کریں گے۔ چارسدہ کے مختصر دورہ میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض خان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر سراج الحق نےچیف جسٹس کے ہسپتالوں کے دورے اور عوامی مسائل سننے کو سراہتے ہوئےکہا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے ہم چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہیں قوم پر معاشی اور سیاسی دہشت گرد مسلط ہے ۔ 
تازہ ترین