• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں نواز ،شہباز کو طلب نہ کرنے کے احکامات کیخلاف عوامی تحریک کو دستاویزات پیش کر نیکی ہدایت

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف ،شہباز شریف سمیت 12حکومتی شخصیات کو ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں طلب نہ کرنے کے احکامات کیخلاف عوامی تحریک کو دہشتگردی عدالت میں پیش کی جانے والی دستاویزات 25اپریل تک دینے کی ہدایت کردی، جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کی ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ میں فرد جرم کے بعد شہادتیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں ،عدالت نے ادارہ منہاج القرآن کے وکیل سے استفسار کیا کہ سیاست دانوں کے خلاف ایسا کیا مواد تھا جسے انسداد دہشتگردی عدالت نے نظر انداز کر کے ان کو طلب نہیں کیا۔
تازہ ترین