• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2017 میں پاک قطر تکافل گروپ کو133 ملین روپے کا خالص منافع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک قطر تکافل گروپ نے 31 دسمبر 2017ءکو ختم ہونے والے سال میں 133 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے جبکہ اس کے شراکت دار تکافل فنڈ نے 116 ملین روپے کا خالص سرپلس بھی ریکارڈ کیا ہے۔ پاک قطر تکافل گروپ کے ٹرن اوور میں بھی نمایاں نمو دیکھی گئی جوکہ 9 ارب روپے رہا۔ پاک قطر تکافل گروپ میں پاک قطر فیملی تکافل اور پاک قطر جنرل تکافل شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق پاک قطر تکافل گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ میٹنگ میں دونوں کمپنیوں کے 31 دسمبر 2017ءکو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی۔
تازہ ترین