• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سراج الحق پر غصہ نکال رہی ہے، صابر حسین اعوان

پشاور (سٹی رپورٹر ) امیرجماعت اسلامی ضلع پشاورصابر حسین نے کہا ہے کہ اوپر کے حکم پر پی ٹی آئی والے اتنے سیخ پا کیوں ہو رہے ہیں اس کی تصدیق تو پرویز خٹک نے خود کی ہے کہ اوپر کامطلب بنی گالہ ہے۔امیر جماعت اسلامی نے بھی اوپر کا لفظ ہی استعمال کیا تھا۔ پی ٹی آئی کی قیادت کو آئینہ میں اپنا عکس نظر آتا ہے تو سارا غصہ سراج الحق پر نکالتے ہیں ۔عمران خان سینٹ الیکشن سے ایک روز قبل اور ایک روز بعد زرداری کو گالی دے رہے تھے لیکن ا لیکشن کے روز اپنے سینیٹروں سے زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگوائے ۔صابر حسین اعوان نے کہا کہ پرویز خٹک کی بات صحیح ہے وہ پانچ سال تک اوپر یعنی بنی گالہ ہی کے حکم پر صوبہ چلاتے رہے اور آخر میں ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ الجھے ہوئے معاملات کو کیسے سلجھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے شوکاز نوٹس ایسے ایم پی ایز کو بھجوانا جو سرے سے پی ٹی آئی سے تعلق نہیں رکھتے ہیں ان کی الجھن کی سب سے بڑی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ سراج الحق کی صاف ستھری قیادت ہے اس کاعتراف ملکی و بین الاقوامی سطح پر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا غصہ جماعت اسلامی پر نکالنے کی بجائے اپنے صفوں میں شامل کرپٹ اور نااہل افراد کو تلاش کرے۔
تازہ ترین