پشاور(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کی نائب صدر و ایم پی ا ے ثوبیہ خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی کار کردگی کو لوگوں کے سامنے لا کر تحریک انصاف کی کارکردگی کا پو ل کھول دیا ‘ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ‘ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت تو چیف جسٹس کو تسلی بخش جواب تک نہ دے سکے حالانکہ سب کو پتہ ہے کہ ایل آر ایچ کا بیڑا تو نوشیروان برکی نے غرق کردیا ہے جو خود امریکہ میں بیٹھے ہیں اب ذراتحریک انصاف کے ممبران یہ بتائیں کہ ان میں اتنی ہمت ہے کہ یہ لوگ نوشیروان برکی سے پوچھ لیں کہ جناب آپ کی کارکردگی اتنی خراب کیوں ہے مگر افسوس کہ تحریک انصاف کے صوبائی وزراء خود بات کرنے کی طاقت نہیں رکھتے بلکہ ہر معاملے میں بنی گالا کی طر ف دیکھتے ہیں انھوں نے کہا کے صوبائی وزیر صحت نے پریس کانفرنس میں دعوی ٰ کر رہے تھے کہ ایل آر ایچ میں بہتری آئی ہے وہ بہتری کہا ں گئی کیونکہ چیف جسٹس آف پاکستان کو حالیہ دورہ ایل آر ایچ میں لوگوں نے شکایات کے انبار لگائے تھے۔ انھوں نے چیف جسٹس سے گزارش کی کہ وہ ایل آر ایچ کی کارکردگی کے متعلق کیس سننے کیلئے برکی کو نوٹس جاری کریں ۔