• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پر عارضی پابندی لگادی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پر عارضی پابندی لگادی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پر عارضی پابندی عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایف پی ایس سی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا کوٹہ مقرر نہیں ہوتا، حکم برقرار رہے گا، ایف پی ایس سی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا کوٹہ مقرر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن معروف افضل اور دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے وفاق کی نمائندگی کی، سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن معروف افضل نے درخواست کی کہ امتحانات کے عمل کو نہ روکیں ورنہ ملک بھر کے طلبا متاثر ہوں گے، کوٹہ مقرر کرنے سے وفاقی دارالحکومت کے لوگوں کا نقصان ہوگا،جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے کہا کہ کوئی نقصان نہیں ہوگا ،اسلام آباد کے شہری اوپن میرٹ پر بھی آسکتے ہیں، 56 سال سے اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔

تازہ ترین