وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پھٹ پڑے، کہتے ہیں ان کی بھی عزت اور وقار ہے، کسی کو یہ حق نہیں کہ دوسروں پر الزامات لگائے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کی تقرری میں سفارش کا الزام لگادیا گیا، ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، خدا کے لیے اسے متنازع نہ بنائیں، اگر آپ کے پاس شواہد ہیں تو انھیں چارج شیٹ کریں ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے احسن اقبال کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال کا بیان حلف اورآئین کی خلاف ورزی ہے، مسلم لیگ ن کی حکمت عملی ہے کہ عدلیہ پر تنقید اور خود پرلگےالزامات پرپردہ ڈالے۔
نعیم الحق نے الزام لگایا کہ ن لیگ نےقانون اورآئین کی خلاف ورزی، قومی دولت چوری کی، اثاثے بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے کا وقت قریب آنے پرن لیگ کی بوکھلاہٹ بڑھ رہی ہے، احتساب عدالت کافیصلہ قریب آنے پرن لیگ کےعدلیہ پر حملے بڑھتےجارہےہیں۔