• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیثرر لیگس فٹ بال‘ ہنڈائی ایکس ٹیئرنے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لیثرر لیگس فٹ بال‘ ہنڈائی ایکس ٹیئرنے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ہنڈائی ایکس ٹیئر نے کارپوریٹ لیگ کو شکست دے کر لیژر لیگس فٹ بال کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

چیمپئن شپ میں 8ٹیموں نے سنگل لیگ کی بنیاد پر حصہ لیا جس میں سے ٹاپ چار ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن کی آسٹرو ٹرف پرکھیلے جانے والے میچ میں ہنڈائی ایکس ٹیئر اور میزبان لیژر لیگس کے درمیان مقابلہ مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہا۔ ٹائی بریکر پر ہنڈائی ایکس ٹیئر نے 4-3سے فتح اپنے نام کرکے کارپوریٹ لیگ کے ٹائٹل کی حقدار بنی۔

مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2سے برابر رہا۔ تیسرے منٹ میں محمد شاکر نے لیثرر لیگس کیلئے پہلا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی لیکن صرف 4منٹ بعد کریم نے ہنڈائی کیلئے خوبصورت گول بنا کرہنڈائی کو 1-1سے ہم پلہ بنادیا۔

وقفے پر دونوں ٹیمیں ایک ایک کی برابری کے ساتھ میدان سے باہر آئیں۔ 29ویں منٹ میں ہنڈائی کے برق رفتار اسٹرائیکر جمشید خان نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔

لیژر لیگس نے فائنل وسل سے 2منٹ قبل محمد شاکر کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا۔ دونوں ٹیموں کو دی گئی 5-5پنالٹی ککس پر ہنڈائی کی ٹیم 4-3کی فیصلہ کن کامیابی کے ساتھ فاتح ٹرافی لے اڑی۔

فاتح ٹیم کے جمشید خان کو مین آف دی فائنل قرار دیا گیا۔ میچ کے مہمان خصوصی زیب خان تھے جنہوں نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔


تازہ ترین