کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنکا ک میں یوتھ اولمپکس ہاکی کے ایشین کوالی فائر میں پاکستان اور چائنیز تائی پے کا میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں پہلا میچ کھیل رہی تھی۔فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ چھوٹے گرائونڈ میں ہورہا ہے۔ تیس منٹ کے میچ میں دس دس منٹ کے تین ہاف ہیں۔