حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) آستانہ عالیہ رکنویہ محمودیہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حضرت شاہ مفتی محمد محمود (نوراللہ مرقدہ) الوری، نقشبندی، قادری، چشتی کا سالانہ عرس 29 اپریل 2018بروز اتوار صبح 10 تا رات 10 بجے مزار شریف حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری نزد راجپوتانہ اسپتال جامشورو روڈ میں زیر صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ رکنویہ محمودیہ و صدر جمعیت علماءپاکستان علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر منعقد ہوگا۔