• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب میرعلی خیل سڑک ریفرنس کی سماعت 8مئی تک ملتوی

کوئٹہ (آئی این پی ) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی کے روبرو ژوب میر علی خیل سڑک کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی نامزد ملزمان ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن پی اینڈ ڈی منظور احمد سرپرہ ، سابق چیئرمین بی ڈی اے کوئٹہ سعادات انور ، سابق ڈرائیور پی اینڈ ڈی خادم حسین و دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ ترقیات ومنصوبہ بندی بلوچستان علی ظہیر ایک مرتبہ پھر عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوسکے جس پر نیب کے اسپیشل پراسیکوٹر راشد زیب گولڑا نے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے خلاف نیب آرڈننس کے شق 31اے کے تحت کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی سماعت کے دوران 2گواہان استغاثہ نے اپنے بیانات قلم بند کیے جن پر وکلاء صفائی کی جانب سے جرح مکمل کرلی گئی بعدازاں کیس کی سماعت کو8مئی تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔
تازہ ترین