مانسہرہ (آئی این پی) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثارکے قافلے میں شامل 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں۔ بدھ کو چیف جسٹس پاکستان زلزلہ زدگان کی صورتحال کے جائزے کیلئے اسلام آباد سے بالا کوٹ جارہے تھے کہ مانسہرہ کے قریب پکوال چوک پر انکے قافلے میں شامل 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں چیف جسٹس کے پروٹوکول، رینجرز اور میڈیا کے نمائندوں کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔حادثہ ایک گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے غیر متوقع بریک لگانے کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔