• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ ،کنویں سے 30ملین مکعب کیوبک فٹ گیس،700بیرل خام تیل دریافت

پشاور(آئی این پی )کے پی آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ (کے پی او جی سی ایل ) اور او جی ڈی سی ایل کی مشترکہ کاوشوں سے کوہاٹ میں براتائی کے مقام پر تیل کے کنویں کی کھدائی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیاب ہو گئی جہاں پر تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ۔ اس کنوئیں میں 30ملین مکعب کیو بک فٹ گیس اور 700بیرل خام تیل کی موجودگی پائی گئی ہے۔ (کے پی آئل اینڈ گیس) کے چیف ایگزیکٹو افسررضی الدین رضی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل کی دریافت کے حکومتی وژن کے تحت کنوئیں کی کھدائی شروع کی گئی اور اس ضمن میں کوہاٹ کے براتائی بلاک میں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ معاہدہ کے بعد ارتعاشی اعدادو شمار پر دونوں کمپنیوںکی ٹیکنیکل ٹیموں نے باہمی طور پر کام شروع کیا اور متعدد تیکنیکی جائزوں کے بعد 24مئی 2017ءکو کھدائی کا کا م شروع کیا گیا ۔
تازہ ترین