کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق آرمی چیف و صدرِ مملکت جنرل ریٹا ئر ڈ پر ویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی نو جوا نوں کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی کردار سازی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نے کراچی اسپیچ اینڈ ڈیکلیمیشن سو سائٹی (کے ایس ڈی ایس) اور اقرا ء یو نیور سٹی کے اشتراک سے ڈی ایچ اے گالف کلب میں ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘کے عنوان سے قومی ذو لسانی مقابلہ ء تقریر میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب ملک سے باہر جاتے ہیں تو ملکی شناخت سے پہچانے جاتے ہیں ناکہ لسانی اور صوبائی شناخت سے، نو جوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی وقار کو خاطر میں رکھتے ہو ئے سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں سوچیں ۔ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ نو جوا نوں کے مستقبل کے لئے کام کریں اور زیادہ سے زیادہ موا قع ہونہار نو جوانوں کو فراہم کئے جائیں۔ دریں اثناء مہمانا نِ فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔اردو میں جامعہ این ای ڈی سے شاہ نہال ادریس، جامعہ کراچی سے جویریہ اختر اور جامعہ کراچی سے ہادی نسیم فاروقی نے بالترتیب پہلا دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا جبکہ انگریزی میں ڈی اے ڈگری کالج فیز8کی حفصہ طاہر ، جامعہ کراچی کی نور الصباح توقیر اور جامعہ این ای ڈی سے عبد العزیز نے انعامات حاصل کئے ۔ منصفین کے فرائض شہزا د شمشاد، یلمار مجتبیٰ ، محترمہ زینب سجاداور سیّد راحیل اختر نے سر انجام دئے جبکہ میز بانی کے فرائض سو سائٹی کی صدر نجم الثقلین لغاری نے سر انجام دئیے۔