پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، روکے گئے افراد میں پانچ کھلاڑی اور ایک عہدیدار شامل ہے۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ امیگریشن حکام نے وزارت داخلہ کا لیٹر نہ ہونے کے باعث روکنےکا بتایا ہے، ٹیم میں عاصم قریشی،رمیز حسن، عائشہ اقبال،فاطمہ خان اور محمودہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم نےسویڈن میں ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی مگر امیگریشن حکام نے جانے سے روک دیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی دھڑے بندی کھلاڑیوں کو روکے جانے کا باعث بنی ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 29 اپریل سے 6 مئی تک سویڈن میں کھیلی جائےگی۔