• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو میں معذور افراد کیلئے فیشن شو کاانعقاد


کانگو میں اپنی نوعیت کے انوکھے فیشن شو کا انعقاد کیا جس میں جسمانی طور پر معذور افراد نے ریمپ پر جدید فیشن کے جلوے بکھیرے اور دنیا کو یہ پیغام دے دیا کہ اگر ہمت اور بلند ہوں تو انسان کبھی ہار نہیں مانتا۔

اس فیشن شو میں خصوصی افرادریمپ پر پہنچے تو دیکھنے والے ان کے اعتماد کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور ان کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

جسمانی اور ذہنی طور پر معذور ان ما ڈلز نے خود اعتمادی کے ساتھ ڈیزائنر ڈریس پہن کر واک کی اور خوب داد وصول کی ۔

وہاں مو جود افراد نے بھی خصوصی افراد کے اس فیشن شوکے منتظمین کی کا وش کو سراہتے ہو ئے مثبت اقدام قرار دیا۔

یہ خصوصی ما ڈلز بھی عام ما ڈلز کی طرح ادائیں دکھاتی آئی اور فو ٹو گرافرز کو پوزدئیے۔

تازہ ترین