• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خان اور ایف اے میں ویمبلے فٹبال اسٹیڈیم کی خریداری کیلئے مذاکرات

لندن ( جنگ نیوز ) انگلش فٹ بال کلب فلہم کے پاکستانی نژاد مالک شاہد خان مشہور زمانہ تاریخی انگلش فٹ بال اسٹیڈیم ویمبلے کے مالک بننے کے قریب ہیں۔ 500 ملین پائونڈ سے زاید مالیت کے اسٹیڈیم کی ڈیل کیلئے شاہد خان اور انگلش فٹ بال ایسوسی ایشن میں مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔ انگلینڈ کی قومی فٹبال ٹیم ویمبلے کو ہوم گرائونڈ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
تازہ ترین